اس پیج پر مکمل طور پر سکرین شوٹس کی مدد سے معلومات، ہیلپ اور شرائط و ضوابط دی گئی ہیں لیکن پھر بھی اگر کوئی کنفیوژن پیش آئے تو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں.
: شرائط و ضوابط ►
آپ اس فری سروس کو کسی غیر قانونی، ہیکنگ، وائرس، فحاشی یا کسی بھی قسم کے نااہل کاموں کے لیے ہرگز نہیں استمال کر سکتے. اگر ہم نے آپ کی ویب سائٹ کو کسی اس طرح کی سرگرمی میں ملوث پایا تو آپ کا اکاؤنٹ فوری طور پر سسپینڈ کر دیا جائے گا.
چونکہ ہم نے اس سروس کو خود سے پیمنٹ کر کے آپ کے لیے خریدا ہوا ہے اس لئے ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ کسی مسئلہ کی وجہ سے ہم بغیر اطلاع دئیے یا اطلاع دے کر اس سروس کو بند / ختم کر سکتے ہیں.
: ہیلپ / مدد ►
: سائن اپ / رجسٹریشن ہیلپ ►
سب سے پہلے سائٹ کے اوپر مینو بار میں جا کر 'سائن اپ' کے آئکون پہ کلک کریں.
اس کے بعد ایک پیج اوپن ہو گا جس پہ ایک رجسٹریشن فارم ہو گا، اس کو پر کریں جیسا کہ مندرجہ ذیل میں دکھایا گیا ہے.

فارم کو فل کرنے کے بعد سیکورٹی کوڈ کو ٹائپ کریں اور سائن اپ پہ کلک کریں.
ایک میسج شو ہو گا کہ آپ کو کنفرمیشن ای میل سینڈ کر دی گئی ہے.
اپنے ای میل کے ان باکس / سپیم باکس کو چیک کریں، اور ای میل کو اوپن کر کے کنفرمیشن لنک پہ کلک کریں.
اوپن ہونے والے پیج پہ آپ کے اکاؤنٹ کی انفارمیشن شو ہو گی، اس تمام انفارمیشن کو اپنے کمپیوٹر میں کسی محفوظ جگہ پہ 'نوٹ پیڈ ٹیکسٹ ڈاکومنٹ' میں سیو کر لیں.
اب آپ اپنا اکاؤنٹ حاصل کر چکے ہیں.
: ڈومین رجسٹریشن ہیلپ ►
سب سے پہلے سائٹ کے اوپر مینو بار میں جا کر 'کنٹرول پینل' کے آئکون پہ کلک کریں.
اس کے بعد کنٹرول پینل میں اپنا 'سپیسفک یوزر نیم' اور 'پاس ورڈ' ٹائپ کریں، جیسا کہ مندرجہ ذیل میں دکھایا گیا ہے.

اس کے بعد لاگ ان پہ کلاک کریں، کنٹرول پینل ظاہر ہو گا.
کنٹرول پینل میں سب سے پہلے 'سب ڈومینز' پہ کلک کریں، جیسا کہ مندرجہ ذیل شکل میں دکھایا گیا ہے.

نئے اوپن ہونے والے 'سب ڈومین مینجمنٹ' پیج میں اپنی نئی سب ڈومین کا نام لکھیں اور 'ایڈ ڈومین' پر کلک کریں.
آپ اپنی نئی سب ڈومین حاصل کر چکے ہیں.
: ویب سائٹ اپ لوڈ ہیلپ ►
سب سے پہلے سائٹ کے اوپر مینو بار میں جا کر 'کنٹرول پینل' کے آئکون پہ کلک کریں.
اس کے بعد کنٹرول پینل میں اپنا 'سپیسفک یوزر نیم' اور 'پاس ورڈ' ٹائپ کریں، جیسا کہ مندرجہ ذیل میں دکھایا گیا ہے.

اس کے بعد لاگ ان پہ کلاک کریں، کنٹرول پینل ظاہر ہو گا.
کنٹرول پینل میں 'آن لائن فائل مینیجر' پہ کلک کریں، جس کے بعد ایک نئی ٹیب / ونڈو میں فائل مینیجر اوپن ہو گا.

فائل مینیجر میں اپنی ہوم ڈائرکٹری / فولڈر کو اوپن کریں. اس کا نام عام طور پر 'ایچ ٹی ڈوکس' یا آپ کی سب ڈومین کا نام ہو گا جیسا کہ مندرجہ ذیل میں دکھایا گیا ہے.

ہوم ڈائرکٹری کو اوپن کرنے کے بعد 'اپ لوڈ' پہ کلک کریں، جیسا کہ مندرجہ ذیل میں دکھایا گیا ہے.

اس کے بعد اپنے کمپیوٹر میں سے ہوم پیج اور ویب سائٹ کی فائلز کو سلیکٹ کریں، جیسا کہ مندرجہ ذیل میں دکھایا گیا ہے.
جس پیج کو 'ڈیفالٹ / ہوم پیج' رکھنا ہے اس کا نام لازمی 'انڈکس ڈاٹ فائل اکسٹینشن' ہونا چاہئیے.

اس کے بعد 'ٹک' کے آئکون پہ کلک کریں.
آپ کے پیجز / ویب سائٹ سرور پہ اپلوڈ ہو چکی ہے.
Copyright © 1994-2020 Ahmed's Media Inc. All Rights Received | Free [email protected] | Designed, Created, Developed & provide by Mr Usama Ahmed.